القسام بریگیڈزکے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ کی پٹی میں صہیونی قابض ریاست کے قیدیوں کی حفاظت پرمامور متعدد گروہوں سے رابطہ منقطع ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ابو عبیدہ نےہفتے کی شام کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ "ہم نے دشمن کے قیدیوں کی حفاظت کےذمہ داری متعدد گروہوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، اور قیدیوں اور زیر حراست افراد کےبارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہے”۔
نو نومبر کوالقسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ایک خاتون فوجی کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
القسام نے اطلاعدی ہے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودعین بستی کی 19 سالہ خاتون قیدی جس کا نام فاؤل ازائی مارک ایشینی کی بمباری میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
القسام بریگیڈزنے متعدد بار خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی بمباری اسرائیلی قیدیوں اور غیرملکی زیر حراست افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا سبب بن رہی ہے اور اس سے قبل اسنے اعلان کیا تھا کہ قابض فوج کے جاری بمباری کے نتیجے میں اس کی حراست میں موجود60 قیدی مارے گئے ہیں۔
حماس نے پہلےاعلان کیا تھا کہ گذشتہ سات اکتوبر القسام بریگیڈز کی طرف سے شروع کی گئی "طوفانالاقصیٰ” جنگ کے دوران د 200 سے 250 اسرائیلیوں اور دیگر ملکوں کے شہریوں کویرغمال بنا لیا تھا۔