چهارشنبه 30/آوریل/2025

معاشی بحران میں مدد کے لیے ترکی کا یوکرائن کو 5 کروڑ ڈالر قرض

اتوار 27-نومبر-2016

ترکی کی حکومت نے معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا کرنے والے ملک یوکرائن کو 50 ملین ڈالر کی رقم بہ طور قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ یوکرائن کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مدد لی جاسکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کو ایک درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 15 فرروی کو یوکرائن اور ترکی کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت یوکرائن کو پچاس ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کی منظوری دی جائے۔

اس معاہدے کے تحت ترکی نے یوکرائن کو اس کے معاشی بحران کے حل میں مدد کے لیے 50 ملین ڈالر کی رقم بہ طور قرض ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ترکی کے ایک سرکاری جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انقرہ کی طرف سے یوکرائن کو مذکورہ رقم یوکرائن کے سیاسی اور معاشی بحران کے حل میں مدد فراہم کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ تکی کی حکومت یوکرائن کی یوکرائن کی اقتصادی تعاون وترقی تنظیم کو ایک لاکھ 60 ہزار یورو کی رقم عطیے کے طور پر ادا کرے گی۔ اس حوالے سے انقرہ اور اقتصادی تعاون تنظیم کے درمیان معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی