چهارشنبه 30/آوریل/2025

"بجلی معطل کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے”

پیر 28-نومبر-2016

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث ہستپالوں میں جنریٹرز کا بحران تاحال جاری ہے حالانکہ ان کے لئے پانچوں دن اضافی تیل سپلائی کر کے بجلی بحران پر قابو پانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

 وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے سوموار کے روز جاری کردہ ایک اخباری بیان میں بتایا کہ غزہ کی پٹی کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائن میں بار بار بریک ڈاؤن کی وجہ سے وزارت صحت کی ہسپتالوں میں سہولیات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

اشرف القدرہ کے مطابق اس صورتحال کے باعث ہسپتالوں اور صحت کے دوسرے مراکز میں بجلی پیدا کرنے والے آلات کے لئے تیل کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا تمام متعلقہ اداروں کو بھرپور کوشش کے ذریعے ہستپالوں کو مطلوبہ مقدار میں تیل کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ شہریوں کو صحت کی سہولیات بلا تعطل جاری رکھی جا سکیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ جمعہ کے فوری مدد کی اپیل جاری کی تھی جس میں ہسپتالوں کو مطلوبہ مقدار میں ایندھن کی فراہمی کی کوشش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ بجلی کے تعطل سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پایا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی