کرم ابو سالم کراسنگ کے ڈائریکٹر جنرل منیر الغلبان کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے الغلبان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے گیس پائپ لائن کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سامان کی غزہ میں منتقلی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں تاکہ کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے سے غزہ میں گیس کی فراہمی کے امکانات کو کم کردیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکام نے دو ماہ کی پابندی کے بعد نئے اور استعمال شدہ آٹو پارٹس کو غزہ میں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
کرم ابو سالم کراسنگ غزہ کی واحد کمرشل گزرگاہ ہے جہاں سے غزہ میں کمرشل ضروریات کی اشیاء کی ترسیل ممکن ہے۔