جمعه 15/نوامبر/2024

نماز جمعہ کے موقع پر بیت المقدس اسرائیلی فوجی چھائونی میں تبدیل

ہفتہ 3-دسمبر-2016

فلسطین میں‌ کل نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفرتی کی تعیناتی اور موسلا دھار بارش کے باوجود ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں‌ کامیاب رہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی نماز سے قبل مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کے باہر اسرائیلی فوج کے سیکڑوں مسلح‌اہلکار تعینات تھے۔ قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔

نماز کے لیے آنے والے شہریوں کی شناخت کی آڑ میں معمر اور بزرگ شہریوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔

کل جمعہ کو فلسطین کے مختلف شہروں بالخصوص بیت المقدس میں تیز بارش بھی ہوئی اور موسم میں سردی کی شدت میں‌ مزید اضافہ ہوگیا تاہم بارش کے باوجود دور دراز مقامات سے فلسطینی شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے قبلہ اول پہنچے۔

اس موقع پر نماز جمعہ کی امامت ممتاز عالم دین الشیخ محمد سلیم نے کرائی۔ انہوں نے خطبہ جمعہ میں عراق اور شام کے مظلوم مسلمانوں‌کے ساتھ بھی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ نماز جمعہ کے بعد انہوں‌ نے عالم اسلام، فلسطین، شام، عراق اور دنیا بھر کےمسلمانوں کے حق میں دعائے خیر کی اور قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کو ہرطرح کی آزمائشوں اور مصائب سے نجات دلانے کی دعا کی۔ جمعہ کے روز بیت المقدس، شمالی فلسطین اور غرب اردن کے شہروں سے نمازیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 250 فلسطینیوں‌ بھی قبلہ اول میں‌ حاضری دی۔

مختصر لنک:

کاپی