اسرائیلی حکام کی جانب سے انتظامی حراست میں تجدید کے خلاف بہ طور احتجاج بزرگ فلسطینی اسیر نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسیر رزق الرجوب کے اہل خانہ نے بتایا صہیونی حکام نے الرجوب کو گذشتہ روز حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے دوبارہ انتظامی حراست میں ڈال دیا گیا ہے۔ جس پر انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسیر رزق الرجوب کو ایک ہفتہ قبل 28 ماہ انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد حراست میں لیا گیاتھا۔
خیال رہے کہ صہیونی حکام نے اسیر الرجوب کو گذشتہ روز حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر انتظامی حراست میں ڈال دیا تھا۔ وہ 28 ماہ مسلسل انتظامی حراست کے تحت قید رہنے کے بعد ایک ہفتہ قبل ہی رہا ہوئے تھے۔ وہ سنہ 1990ء کے بعد سے اب تک 23 سال اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔