شنبه 16/نوامبر/2024

ادرک امراض سے بچاؤ اور صحت کا بے بہا خزانہ!

بدھ 7-دسمبر-2016

ادرک ایک قیمتی بوٹی ہے جو زمین میں اگائی جاتی ہے۔ زرد پتوں والی یہ جڑی بوٹی کوئی معمولی چیز نہیں۔ یہ ہرکھانے کا ذائقہ ہی نہیں بلکہ صحت کا بیش بہا خزانہ بھی ہے جو امراض سے نجات دیتا اور جسم کو تندرست وتوانا بناتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  ادرک کے کئی استعمال ہیں۔ آپ اسے خشک کرکے دو سال تک رکھ سکتے ہیں۔ تاہم خشک ادرک کو سیاہ مرچ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو زیادہ موثر ہوجاتی ہے۔

ادرک کو درد کش دوائی قرار دیا جاتا ہے۔ یہ پٹھوں میں درد سے آرام کا ذریعہ ہے۔ مفاصل اور آنتوں  میں پھوڑوں سے بھی نجات دلاتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں درد سے آرام کے لیے بھی اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ادرک کی ایک گانٹھ یومیہ استعمال کرنے سے جسم میں سستی، لاغر پن اور کمزوری ختم ہوتی اور چستی میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھیل کے دوران یہ کھلاڑیوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ جسم میں موجود فاسد مادوں اور زہریلے مواد کے اخراج میں بھی ادرک مفید ہے۔ نظام انہضام کو بہتر بناتی، جس میں غیرضروری حرارت کو کم کرتی اور مزاج کو ہشاش بشاش بناتی ہے۔

مردو کے لیے قوت باہ میں اضافے میں بھی مفید ہے۔ خواتین کے لیے حیض کی تکلیف سے نجات دیتی، درد شقیقہ کو دور کرتی، نفسیاتی تناؤ اور ڈیپریشن، اعصابی تکالیف اور بڑی آنت میں تکلیف کو کم کرتی ہے۔قبض کشا ہونے کے ساتھ امراض قلب، جگر اور تلی، نزلہ زکام اور کئی دوسری چھوٹی بڑی بیماریوں سے نجات دیتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق یومیہ ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر دن میں تین اوقات میں استعمال کرنا مفید ہے۔ اسے دوسری جڑی بوٹیوں اور شہد کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی