اسرائیلی فوجی آئے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ کی تیاریوں کے لیے جنگی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مزاحمت کاروں کی سرحدی دراندازی کو روکنے کے تناظر میں خصوصی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے اچانک مشقیں کی۔ ان مشقوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں کے راستے موٹرسائیکلوں کے ذریعے اسرائیلی فوجی کیمپوں اور کالونیوں تک پہنچنے کو روکنے کے لیے فوجیوں کو مختلف طریقوں سے آگاہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار سرنگوں کے راستے غزہ کی سرحد عبور کرکے اسرائیلی فوجی کیمپوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ مشقیں کسی پیشگی اطلاع یا وارننگ کے بغیر کی گئی ہیں۔ غزہ کی پٹی کے قریب یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشقیں ہیں جن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں کے راستے دراندازی روکنے کی تربیت دی گئی ہے۔
یہ مشقیں مقامی وقت کے مطابق رات دوبجے شروع ہوئیں۔ مشقوں کے لیے غزہ کی سرحد کے قریب واقع عسقلان، سدیروت، افاکیم، نتیفوت اور دیگر علاقوں کو منتخب کیا گیا تھا۔ یہ مشقیں سنہ 2014ء کی جنگ کے نتائج کے پیش نظر کی گئی ہیں۔