پنج شنبه 01/می/2025

عالمی دباؤ مسترد،اسرائیل نے القدس میں 770 مکانات کی منظوری دے دی

جمعرات 8-دسمبر-2016

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم کردہ بلدیاتی حکومت نے شہر میں 770 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ القدس بلدیہ نےبیت المقدس اور سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں مزید سات سو ستر مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بلا توقف یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس پالیسی پرآئندہ بھی عمل پیرا رہے گی۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں 770 مکانات کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ صہیونی ریاست کی پلاننگ تعمیراتی کمیٹی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے اس اقدام کی  شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔ صہیونی ریاست نے عالمی دباؤ نظرانداز کرتے ہوئے بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے اس غیرقانونی منصوبے کی منظوری دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی