شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں منشیات فروش کو پانچ سال قید کی سزا

جمعرات 8-دسمبر-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث ایک مقامی شخص کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  ملزم کو کچھ عرصہ قبل حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے ٹرماڈول نامی نشہ آور1200 گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ٹرماڈول گولیاں فروخت کرنے کے جرم میں کسی منشیات فروش کو سزا دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی