جمعه 15/نوامبر/2024

جہادی تیاریوں کے دوران القسام بریگیڈ کے 22 کارکنان کی شہادت

ہفتہ 10-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی کے معرکے کے لیے مجاھدین کو مسلح کرنے اور انہیں جہاد کی تربیت دینے کا طویل سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ معرکہ آزادی کی تیاری کے دوران 22 کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ القسام ان شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سرنگوں میں کام کرنے والے ہمارے جانثار قوم کے گم نام سپاہی ہیں جو خاموشی سے فتح و نصرت کی دستان رقم کررہے ہیں۔ سرنگوں میں کام کرتے ہوئے اپنا پاک خون وطن کی آزادی پر قربان کر رہے ہیں۔ پوری فلسطینی قوم ان پاک روحوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فتح ونصرت کے لیے جہاد کی تیاریوں کا سفر پوری تیاری کے ساتھ جاری رہے گا۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا فلسطینی قوم آزادی کے کے لیے ہرطرح کے معرکے تیاری جاری رکھے گی۔

القسام بریگیڈ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 22 القسام کارکن صہیونی دشمن کے خلاف کسی بھی معرکے کی تیاریوں کے دوران مختلف حادثات میں شہید ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی