اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں سرحدی باڑ عبور کرنے کے الزام میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو پر نشرایک خبر میں فوج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارڈر فورسز کے اہلکاروں غزہ کی پٹی کے شمال میں سرحد پر قائم باڑ عبور کرکے شمالی فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار فلسطینی شہری کے قبضے سے ایک چاقو اور ایک دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔
صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے زیرحراست فلسطینی کو تفتیش کے لیے کسی خفیہ مقام پرمنتقل کردیا ہے تاہم گرفتار فلسطینی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔