سرور کون ومکاں، حبیب کبریا علیہ الصلواۃ والتسلیم کے اسماء گرامی عالم اسلام میں ویسے تو بہت مشہور اور مقبول ہیں مگر آپ کا اسم ’محمد‘ عرب ملکوں بالخصوص اردن میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کے شعبہ پاسپورٹ و تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر مالک الخضاونہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام ’محمد‘ ہے ان کا کہنا ہے کہ اردن میں سرکاری ریکارڈ میں نام ’محمد‘ 5 لاکھ 41 ہزار 971 بار استعمال ہوا ہے۔ گویا نصف ملین سے زاید شہریوں نے اس با برکت نام کو پسند کیا ہے۔
الخضاونہ کا کہنا ہے کہ اردنی شہری چاہے وہ اندرون ملک ہوں یا بیرون ملک مقیم ہوں ’محمد‘ نام کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے سرکاری ریکارڈ میں اندرون اور بیرون ملک ہرجگہ اردنی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس نام کو اپنایا ہے۔