جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس نے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس آئندہ سال جنوری تک ملتوی کردی

بدھ 14-دسمبر-2016

فرانس نے آئندہ ہفتے ہونے والے بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس آئندہ سال جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ امکان ہے کہ امن کانفرنس میں محمود عباس اور اسرائیل دونوں شرکت نہیں کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پیرس میں متعین فلسطینی اتھارٹی کے سفیر سلمان الھرفی نے بتایا کہ فرانسیسی حکام کی طرف سے انہیں باضابطہ طور پرمطلع کیا گیا ہے کہ اکیس دسمبر کو ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس آئندہ سال جنوری کے اوائل تک ملتوی کردی ہے۔

الھرفی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کانفرنس کا انعقاد ملتوی کرنے کا مقصد کانفرنس کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تیاری کرنا اور سفارتی و سیاسی رابطوں کو موثر بنانا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس نے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کا انعقاد آئندہ سال جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔ پیرس کی کوشش ہے کہ اس کانفرنس میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیل کو شریک کیا جائے۔ فرانس ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے گا۔

ادھر فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کار صائب عریقات کا کہنا ہے کہ پیرس 70 ممالک کو مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے گا۔

حال ہی میں فرانس کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا تھا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان کئی سال سے تعطل کا شکار امن مذاکرات بحال کرنا چاہتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی