چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ دھماکے سے اڑا دیا

جمعرات 15-دسمبر-2016

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی جامعات پریلغار جاری ہے۔ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم جامعہ بیرزیت پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا۔ قابض فوج نے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شمالی رام اللہ میں جامعہ بیرزیت کے مرکزی کیمپیس پر دھاوا بولا۔ صہیونی فوج نے یونیورسٹی کے اندر واقع طلباء بلاک میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور طلباء کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں جامعہ  کئی اہم اور قیمتیں چیزیں قبضے میں لے لیں۔ ان میں یونیورسٹی کے کمپیوٹرز اور دیگر آلات شامل ہیں۔

جامعہ بیرزیت کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز نے یونیورسٹی میں گھس کر طلباء بلاک میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔ اس سے قبل قابض فوج نے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

یونیورسٹی میں طلباء امور کے سربراہ محمد الاحمد نے میڈیا کو تبایا کہ بدھ کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اس وقت یونیورسٹی کا گھیراؤ کیا جب طلباء یونیورسٹی میں آرہے تھے۔ اس دوران قابض فوج نے طلباء بلاک میں گھس کر نہ صرف توڑپھوڑ کی بلکہ وہاں پر موجود طلباء اور دیگر عملے کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی