اسرائیلی قابض فوجنے غزہ میں بمباری جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ڈرون اورمیزائل حملوں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایک ہی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہیداور متعدد زخمی کر دیے۔
فلسطینی سرکاریخبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز یہ حملہ طولکرم پناہ گزین کیمپ کونشانہ بناتے ہوئے کیا ۔ اس ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیے گئے۔
واضح رہے آجکلاسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں اورہسپتالوں کو اپنی بمباری اور کارروائیوں کا خصوصی ہدف بنا رکھا ہے۔
علاوہ ازیں خبررساں ادارے وفا اسرائیلی فوج نے طولکرم میں فلسطینی سرکاری ہسپتال میں تلاشی کےنام پر کارروائی کی ۔
مغربی کنارے میںبھی اسرائیلی کارروائیوں کے جاری رکھنے اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطیینیوںپر حملوں کے بارے میں باہر کی دنیا میں بھی زبانی تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔
ادھر غرب اردن کےشمالی شہر قلقیلیہ میں عزون قصبے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایکفلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کیطرف سے غرب اردن میں تشدد کا تازہ سلسلہ ایک ایسےوقت میں شروع کیا گیا ہے جب دوسریطرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرجنگ مسلط کررکھی ہے۔