چهارشنبه 30/آوریل/2025

طب کی دنیا میں انقلاب کی آمد، جوانی واپس آ سکتی ہے:ماہرین

پیر 19-دسمبر-2016

آج تک ’کاش کہ جوانی واپس آجاتی‘ جیسی نہ پوری ہونے والی تمنا کا احساس تو سنتے رہے ہیں مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بڑھاپا اور اس کے ساتھ آنے والی تکالیف ختم ہوسکتی ہیں اور جوانی کا دور واپس آسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا کی کلیفورنیا یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے انسانی جین کا انیا علاج دریافت کرنے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں بڑھاپے کو روکا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ انہوں نے نو دریافت کردہ طریقہ علاج کا چوہوں پر تجربہ کیا جس کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں۔ چھ سے سات ہفتے تک کیے گئے علاج کے دوران چھوٹی عمر کے جانوروں کی ریڑھ کی ہڈی کی کمزوریاں کم، دل کی طبی حالت بہتر اور  زخموں کے مندمل ہونے کی رفتار30 فی صد بڑھ گئی تھی۔

اس طریقہ علاج کو انسانوں کے لیے استعمال میں لانے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ سائنسدان گذشتہ دس سال سے بڑھاپا روکنے کے  علاج پر کام کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جوانی کی واپسی کا علاج یقینی ہوتا ہے تو یہ طب کی دنیا میں ایک نیا انقلاب تصور ہو گا۔

مختصر لنک:

کاپی