جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے 15 سالہ بچی کو ڈیڑھ سال قید با مشقت کی سزا

پیر 19-دسمبر-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والی ایک پندرہ سالہ فلسطینی بچی کو ڈیڑھ سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ البیرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی پندرہ سال نتالی شوخہ کو یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کے الزام میں قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ نتالی شوخہ کو اسرائیلی فوج نے 29 اپریل کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے شوخہ کو گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں اسے ’شعاری زیدک‘ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی ماہ تک قید رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی