چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتالی اسیر کے والد پر صہیونی فوج کا بہیمانہ تشدد

اتوار 25-دسمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی قید انس شدید کے والد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیر کے والد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے جیل کی اسپتال میں پہنچے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے اسیر انس شدید کے والد السید ابراہیم شدید کو مغربی الخلیل میں واقع ترقومیا گذرگاہ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا۔ ابراہیم شدید کو بیٹے سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور انہیں وہاں سے واپس کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اسیر احمد ابو فارہ اور انس شدید نے 90 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کی تھی۔ دونوں اسیران نے حال ہی میں اپنی بھوک ہڑتال اس وقت معطل کردی تھی جب اسرائیلی حکام نے اسیران کی بھوک ہڑتال اس شرط پر ختم کردی تھی کہ وہ ان کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع کےبعد دوبارہ توسیع نہیں کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی