چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دوشیزہ کو 16 سال قید کی سزا

پیر 26-دسمبر-2016

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک انیس سالہ فلسطینی لڑکی کو یہودی آباد کاروں پر حملوں کے الزام میں 16 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز صہیونی عدالت نے بیت المقدس کی رہائشی شروق دویات  کو سولہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

شروق دویات کو صہیونی فوج نے ایک کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2015ء کو گولیاں مارنے  اور زخمی کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ دویات کے سینے میں گولیاں لگی تھیں۔ اسے کئی ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا۔

گرفتاری کے وقت دویات کی عمر 17 سال تھی۔ اسیرہ کا آبائی تعلق جنوبی بیت المقدس کے صور باھر قصبے سے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی