جمعه 15/نوامبر/2024

سادہ کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی فوجی غنڈوں نے چار فلسطینی اغواء کر لیے

جمعرات 29-دسمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے چار فلسطینی شہریوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ’مستعرب‘ یونٹ کے اہلکاروں نے  عوفر فوجی کیمپ کے قریب دھاوا بولا اور وہاں پر موجود چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یرغمال بنائے گئے فلسطینی شہریوں کی شناخت محمد برکات، جاد راجحہ، ثراء البرغوثی اور طارق نمر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی