چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتظامی حراست کے خلاف بہ طوراحتجاج فلسطینی اسیر کی بھوک ہڑتال

جمعہ 30-دسمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک 27 سالہ اسیر نے انتظامی حراست کی  ظالمانہ سزا کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر محمد ناصر خضر علاقمہ نے چار روز قبل اسرائیلی جیل میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اسیرکا کہنا ہے کہ وہ انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رکھیں گے۔

اسیر کے بھائی منیر علاقمہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے بھائی کی رہائی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

خیال رہے کہ اسیر علاقمہ گذشتہ اگست سے صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ انہیں اگست میں برطعہ چوکی سے حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد ناصر علاقمہ کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی