جمعه 15/نوامبر/2024

’قاہرہ سے رابطے میں ہیں،حماس مصری کردار کی بحالی کی خواہاں ہے‘

جمعہ 30-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدرڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اُنہوں نے فلسطین کے مسئلے اور فلسطینی قوم کو درپیش مسائل پرکھل کربات کی ہے۔

القدس ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے قیام میں مصراہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ فلسطینیوں کےمسائل کے حل میں قاہرہ کے کلیدی کردار کی بحالی کے خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ابو مرزوق نے کہا کہ حماس اور مصری حکومت کے درمیان ملاقات کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔ آئندہ ایام میں حماس اور مصر کے درمیان رابطوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل دورہ قاہرہ کے دوران انہوں نے مصری حکام کےساتھ کھل کر تمام امور پر بات کی تھی۔ حماس مصر کے ساتھ سرکاری اور عوامی سطح پر رابطے برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں حماس کی شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس صہیونی ریاست کےزیرسایہ کسی اجلاس میں شرکت کی حامی نہیں۔ ہم نے متعدد مرتبہ مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین سمیت تمام قومی اداروں کی تشکیل نو کی جائے۔

رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قاہرہ حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں رفح گذرگاہ کھولنے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ کی دوحہ سے واپسی میں تاخیر سےمتعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ جزیرہ سینا میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ھنیہ کی غزہ واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔ حالات بہتر ہوتے ہی اسماعیل ھنیہ واپس غزہ لوٹ جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی