اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت صہیونی ریاست میں کسی بھی سرکاری تقریب کے دوران اسرائیل کا قومی پرچم لہرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پارلیمنٹ میں یہ مسودہ قانون بدھ کے روز اسرائیلی رکن کنیست ’اورن حزان‘ نے پیش کیا تھا۔ مسودہ قانون میں سفارش کی گئی تھی پارلیمنٹ ملک میں کسی بھی جگہ ہونے والی کسی بھی سرکاری تقریب کے دوران اسرائیل کا قومی جھنڈا لہرانے کو لازمی قراردے۔ اس قانون کے سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری تقریبات میں قومی جھنڈا نہ لہرانے پر پانچ ہزار شیکل جرمانہ کیا جائے گا اور یہ جرمانہ تقریب کے منتظمین سے وصول کیا جائے گا۔
ادھر دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب کمیونٹی کے نمائندہ رکن یوسف جبارین نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت تقریبات میں اسرائیلی جھنڈہ لہرانے کے خلاف ہے اور وہ اس قانون کو اسرائیلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔