اتوار کی شام فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرکے شمال مشرقی قصبے حزما میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کی شام حزما قصبے میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔ اس موقع پر فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے آنسوگیس کے گولے پھینکے اورربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حزما میں جھڑپ کے دوران فلسطینی نوجوان کے سرمیں گیس کا ایک شیل لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ حزما میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسی علاقے میں فلسطینیوں کی سنگ باری سے5 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔