چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، الخلیل تعمیراتی کمیٹی کے پانچ کارکن گرفتار

منگل 3-جنوری-2017

اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تعمیراتی شعبے میں سرگرم سرکاری کمیٹی کے پانچ ارکان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر میں تعمیراتی کمیٹی کے ڈائریکٹر عماد حمدان نے بتایا کہ صہیونی فوج نے کل سوموار کو پرانے الخلیل شہر میں ایک زیرتعمیر مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں پر کام کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

حماد حمدان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صہیونی فوج نے الخلیل میں قائم تعمیراتی کمیٹی کے ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج ماضی میں بھی تعمیراتی کمیٹی کے ارکان کو گرفتار کرکے انہیں قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں دیتی رہی ہے۔

ادھر سوموار کو اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں ایک دوسری کارروائی کے دوران تین سابق اسیران یوسف محمد کامل زعاقیق، انور یوسف عواض اور عادل برکات غیث کو حراست میں لے کرنا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی