چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی کمانڈوز کا جزیرہ نما النقب جیل پر دھاوا، قیدیوں پر تشدد

بدھ 11-جنوری-2017

قابض صہیونی فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ کے مسلح اہلکاروں نے گذشتہ روز جزیرہ نما النقب جیل کے وارڈ نمبر 9 پر دوھا بولا اور اسیران کو زدو کوب کرنے کے بعد ان سے گرم کپڑے بھی چھین لیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جزیرہ نما النقب کی جیل کی بیرک نمبر 9 پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود 120 قیدیوں کو دوسرے کمروں میں ٹھونس دیا۔ قابض فوجیوں نے فلسطینی اسیران کو گرم کپڑے استعمال کرنے سے روک دیا۔

فلسطینی اسیران کی طرف سے جاری  کردہ ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ اور فوج کے کمانڈوز نے مل کر اسیران کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے۔ سخت ترین سردی میں اسیران کو ان کے گھروں کی طرف سے بھیجے گئے کپڑے بھی ان سے چھین لیے۔

مختصر لنک:

کاپی