اسرائیلی حکام نے چھ ماہ قبل حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی شہری کو رہا کردیا۔ رہائی پانے والے شہری وحید البرش اقوام متحدہ کے امدادی ادارے’UNDP‘ میں ملازم تھے۔ انہیں گذشتہ برس تین جولائی کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے غزہ جاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔
صہیونی فوج نے الزام عاید کیا تھا کہ وحید البرش فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ ’یو این ڈی پی‘ کے ذریعے امدادی سامان حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کی مدد کرتے رہے ہیں تاہم وحید البرش نے صہیونی ریاست کے الزامات مسترد کردیے تھے۔