فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں اور شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر شہریوں کے گھروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت فلسطینی شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں کی طرف سے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر کسانوں پر فائرنگ کی۔
ادھر اسی سیاق میں صہیونی فوج نے جمعہ کے روز شمالی غزہ میں سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ صہیونی فوج کی وحشیانہ اور بلا اشتعال فائرنگ کے بعد ماہی گیر اپنی کشتیوں کو لے کرساحل پر آگئے تاہم فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔