جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی۔ صہیونی مداخلت قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہے:ابو مرزوق

پیر 16-جنوری-2017

روسی حکومت کی میزبانی میں کل اتوار کے روز فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘، تحریک فتح اور اسلامی جہاد کے نمدئندوں  کئے درمیان قومی مفاہمت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرحماس کے وفد کے سربراہ اور جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل فلسطینیوں کو بام دست وگریباں رکھنے کی مجرمانہ سازشوں میں ملوث ہیں۔ جب تک امریکا اور صہیونی دشمن اپنی مداخلت سے باز نہیں آتے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور مصالح کی منزل تک پہنچنا مشکل ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قوم کو جسد واحد کی طرح ہونا چاہیے، ورنہ فلسطینی خود کو درپیش اجتماعی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز روسی حکومت کی میزبانی میں فلسطینی تنظیموں حماس، تحریک فتح اور اسلامی جہاد سمیت 8 تنظیموں کے نمائندوں نے ماسکو میں مفاہمتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران حماس رہ نما ابو مرزوق نے کہا کہ بیروت میں نیشنل کونسل کے اجلاس کی تیاری سے متعلق اجلاس کے بعد ہم مفاہمت اور مصالحت کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کو قومی مفاہمت سے زیادہ کوئی چیز ناگزیر اور عزیز نہیں ہونی چاہیے۔ ہم امریکا اور صہیونی ریاست کی مجرمانہ مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں۔ صہیونی۔ امریکی گٹھ جوڑ فلسطینی قوم متحد کرنے کے بجائے منتشر کرنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔

ماسکو میں جاری فلسطینی قومی مفاہمتی بات چیت آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔ وفد میں حماس اور فتح کے ساتھ اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین، جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین، نیشنل پروگریسیو موومنٹ اور جنرل لیڈر شپ کے مندوبین بھی شریک ہیں۔

روسی نیشنل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین فیتالی ناعومکین جو فلسطینی دھڑوں کے مفاہمتی مذاکرات میں شریک تھے کا کہنا ہے کہ روس ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو مذاکرات بیروت میں فلسطینی تنظیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج میں سے ایک ہے۔

انہوں نے فلسطین میں تمام دھڑوں پ مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر بھی زور دیا۔ مسٹر ناعومکین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے درمیان اختلافات دور کرنے اور ان کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی