جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف دھرنے

جمعہ 20-جنوری-2017

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور نابلس میں سینکڑوں فلسطینیوں نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف دھرنے میں شرکت کی۔

دھرنے کے شرکاء نے مقدس شہر کی تصاویر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف نعرے والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

فتح کی سنٹرل کمیٹی کے رکن جمال محیسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ جانب دار اور امن عمل کے خلاف ہے۔ اس فیصلے کو عرب، مسلمان اور خطے کی آبادی کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر یہ سفارتخانہ منتقل کیا گیا تو ایک فلسطینی کائونٹر پروگرام اپنایا جائے گا۔

اس موقع پر فلسطینی جماعت Initiative Party  کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو امریکی فیصلے کے خلاف نکلنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی