جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کو روکا جائے: جمال الخضری

جمعہ 20-جنوری-2017

غزہ محاصرے کے خلاف قائم عوامی کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی ممبر پارلیمان جمال الخضری نے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو سفارتی طریقے سے روکنے کے لئے عرب، مسلمان اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی بلاک تشکیل دیں۔

الخضری کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں وحدت پیدا کرنا ہوگی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور اس سے اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو بڑھانے کی مزید شہہ ملے گی۔

مختصر لنک:

کاپی