جرمن جریدہ ’این اسٹائل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزنی دستی بیگ اٹھانا کمر درد کا موجب بن سکتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ زیادہ وزنی دستی بیگوں کو زیادہ دیر اٹھائے رکھنے کی عادت سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ دستی بیگ کا وزن جسم کے وزن میں 10 فی صد اضافہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں کمر درد پیدا ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مثال کے طور پر اگر کسی خاتون کا وزن 65 کلو گرام ہے تو بہتر ہے کہ لیڈیز پرس کا وزن 6.5 کلو گرام ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ چمڑے سے تیار کردہ خالی دستی بیگ کا وزن دو گلو گرام تک ہوتا ہے۔