فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ کل جمعہ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہریوں کے گھروں میں گھس کر خواتین،بچوں اور بوڑھوں کو زدو کوب کیا، قیمتی سامان کی توڑُھوڑ کی اور نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گھر گھر تلاشی کے دوران نو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے تعدد اسرائیلی فوجیوں کو یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ چار فلسطینیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے حراست میں لیا گیا۔ ایک فلسطینی نوجوان کو بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا جب کہ تین کو الخلیل شہر کے دورا قصبے سے حراست میں لیا گیا۔
’قدس پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق شمالی بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ سے عمر ابو لیطیفہ کو حراست میں لیا گیا۔
الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران صدام التلاحمہ، عاید عمرو اور علی مطیر کو گرفتار کیا گیا، قلقیلیہ شہر سے عمر سلیم، ساھر مجد، ولید سویدان اور رامز شلو کو حراست میں لیا گیا۔