جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی پولیس کی سیکیورٹی میں35 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

پیر 30-جنوری-2017

یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو بیسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صبح کے وقت 35 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 35 یہودی مختلف ٹولیوں کی شکل میں’باب السلسلہ‘اور باب المغاربہ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق یہودی آباد کار، صہیونی حکومت کی انتظامیہ کے اہلکار اور مذہبی یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ اس موقع پرصہیونی فوج اورپولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ ان آباد کاروں میں یہودی ربی، مذہبی شت پسند، پولیس اور انٹیلی جنس اہلکار اور یہودی طلباء بھی شامل تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی