جمعه 15/نوامبر/2024

سولہ سالہ فلسطینی بچی کو اسرائیلی عدالت سے قید اور جرمانہ کی سزا

بدھ 1-فروری-2017

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے سولہ سالہ فلسطینی لڑکی کو ڈیڑھ سال قید اور 20 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ غرب اردن میں کے شہر جنین کے جنوبی قصبے طور سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ امل جمال قبہا  کو 18 ماہ قید اور 20 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ امریکی کرنسی میں جرمانہ کی یہ رقم چھ ہزارڈالر بنتی ہے۔

عینی شاہدین کا ہنا ہے کہ حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکی پر طور قصبے میں یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 14 اگست 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی