پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس میں فدائی حملہ، تین صہیونی فوجی زخمی، حملہ آور گرفتار

جمعہ 3-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جمعرات کی شام ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے کیے گئے فدائی حملے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی کار ملٹری پولیس کی گشتی پارٹی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بارڈر فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی