شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کی بڑی تجارتی کمپنی قاتل صہیونی فوجی کی حمایت میں پیش پیش

اتوار 5-فروری-2017

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں سرگرم اسرائیل کی ایک بڑی تجارتی کمپنی’رامی لیوی‘ نے ایک فلسطینی نوجوان کے قتل میں مجرم قرار دیے گئے صہیونی فوجی کی حمایت میں مہم شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’رامی لیوی‘ اندرون فلسطین کے شہروں میں کئی کاروباری مراکز خوراک مہیا کرنے والی ایک بڑی چین ہے۔

حال ہی میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ رامی لیوی اسٹوروں پر گئے تو وہاں پر جگہ جگہ فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے قاتل اسرائیلی فوجی الیور ازاریا کی تصاویر چسپاں تھیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے اپنے گاہکوں کو ایسے تھیلوں میں سامان ڈال کر دیا جا رہا تھا جن پر ازاریا کی تصاویر پرنٹ کی گئی ہیں۔

ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ رامی لیوی نامی سپر اسٹور کے مختلف مراکز سے الیور ازاریا  کی تصاویر والے بیگ گاہکوں کو مفت میں دیے جا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد الیور ازاریا کی حمایت میں مہم چلانا ہے۔

خیال رہے کہ الیور ازاریا نامی ایک اسرائیلی فوجی نے گذشتہ برس مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک زخمی فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس بے رحمانہ واقعے کی ایک فوٹیج انسانی حقوق کے اداروں کو ملی جس کے بعد ازاریا  کو ملازمت سے ہٹانے کےبعد اس کے خلاف تحقیقات کارروائی شروع کی گئی تھی۔ حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو اس کی طرف سے خطرہ نہ ہونے کی یقین دہانی کے باوجود گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا تھا اور اس پر فرد جرم عاید کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی