یکشنبه 04/می/2025

خبردار:چمگادڑ اڑن روبوٹ بھی ہو سکتا ہے!

پیر 6-فروری-2017

ہوائی جہاز اور بغیر پائلٹ ڈرون طیارے تو سب نے دیکھے ہوں گے مگر سائنسدان ایک ننھا منا روبوٹ تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی شکل چمگادڑ کی طرح ہوگی اور وہ اسی طرح اڑ بھی سکے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا میں قائم ’الینوی یورپانا ۔ شامبین‘ یونیورسٹی کے ماہرین نے چمگادڑ نما روبوٹ کا کامیاب تجریہ کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا جو دو پروں پر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نئے ربورٹ کو ’چمگادڑ ربورٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کاوزن صرف 93 گرام ہے۔ اس کے دونوں پر[بازو] ہڈیوں پر موجود سلیکون کی مدد سے بنائے گئے ہیں اور ربورٹ کی تفصیلات سائنسی جریدے’سائنس ربوٹکس‘ میں شائع کی گئی ہیں۔

ہربازو کے مزید نو چھوٹے چھوٹے حصے ہیں جو بالکل چم گادڑ ہی کی طرح لگتا ہے۔ اسے اڑنے میں متوازن رکھنے کے لیے دو پائے[پاؤں] بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ پائے اسے حرکت دینے اور اڑے ہوئے روشنی مہیا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی