جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی محکمہ زکواۃ کی جانب سے غزہ میں 11ملین ڈالر کی امداد تقسیم

منگل 7-فروری-2017

فلسطینی محکمہ زکواۃ و اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ زکواۃ نے گذشتہ برس غزہ کی پٹی میں غریب اور مستحق خاندانوں کی کفالت کے لیے گیارہ ملین ڈالر کی امداد تقسیم کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ڈائریکٹر محکمہ زکواۃ اسامہ سلیم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2016ء میں زکواۃ و اوقاف نے غریب خاندوں میں بھاری رقوم کی امداد تقسیم کی۔ مستحقین میں نقد امدادی رقم تقسیم کرنے کے ساتھ انہیں خوراک کا سامان اور دیگر ضروری اشیا بھی فراہم کی گئیں اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 49 ہزار افراد امداد سے مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غزہ کی پٹی میں غریب اور نادار شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے 50 فلاحی  پروگرام شروع کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زکواۃ کی جانب سے غزہ کی پٹی کے 43 ہزار مکینوں میں چھیالیس لاکھ 50 ہزار ڈالر کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا جب کہ دو لاکھ شہریوں کو پانچ ملین چار لاکھ  30 ہزار ڈالر کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی