شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت ثالثی کی مساعی کو سبوتاژ کرنا ہے: قطر

ہفتہ 2-دسمبر-2023

 

قطر نے جنگ بندیکے خاتمے کے بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے پر اپنے گہرے افسوسکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی طرف واپسی کے مقصد سے مذاکرات جاری ہیں۔

 

قطری وزارت خارجہکی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے دوحہ اپنے ثالثی شراکت داروں کے ساتھ مل کراپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور پرامن واپسی کے لیے جو ضروری ہو گا وہکرے گا۔

 

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ غزہ پر مسلسل بمباری ثالثی کی کوششوں کو پیچیدہ بناتی ہے اور پٹی میںانسانی تباہی کو مزید گہرا کرتی ہے، شہریوں کو نشانہ بنانے، اجتماعی سزا دینے اورغزہ کی پٹی کے محصور شہریوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی کوششوں کی مذمت کا اعادہکرتا ہے۔

 

ایک باخبر ذریعےنے جمعہ کو ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اسرائیل اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) دونوں کے ساتھ قطر- مصری مذاکرات جاری ہیں۔

 

ذرائع نے مزیدکہا کہ قطری اور مصری ثالث جمعے کو غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سےدونوں فریقوں سے رابطے میں ہیں۔

 

ذرائع نے اسی ایجنسیکو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ "غزہ میں جنگ بندیپر قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں”۔

24 نومبر کو نافذہونے والی یہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق سات بجے ختم ہوئی اور قابض فوج نے ایک بیانمیں اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں جب کہ پٹی کےقریب اسرائیلی قصبوں میں ممکنہ میزائلوں کے سائرن بج رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی