چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنگ باری سے دو یہودی آباد کار زخمی، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اتوار 12-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہربیت لحم میں فلسطینی شہریوں کی سنگ باری سے کم سے کم دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔ سنگ باری سے آباد کاروں کی کارکے شیشے ٹوٹ گئے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ متعدد فلسطینی نوجوانوں نے بیت لحم کے مغرب میں حوسان قصبے میں بائی پاس روڈ پرنقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق دونوں یہودی آباد کاروں کو پتھر لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں انہیں فوری طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں یہودیوں کا تعلق ’بیتار عیلیت‘ کالونی سے ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی نقاب پوش نوجوانوں کی جانب سے بیت لحم، بئر سبع، بیت المقدس اور اس کے اطراف میں بھی یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کی اور یہودیوں کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 2015ء کےآخرمیں غرب اردن اور بیت المقدس میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کیے جانے کے باوجود فلسطینیوں کی عوامی مزاحمتی سرگرمیوں بالخصوص یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کےو اقعات میں کمی نہیں آئی ہے۔ حالیہ عرصے کےدوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی