دانتوں کی تکلیف بالخصوص مسوڑوں میں سوزش اور درد کی عام شکایت سنی جاتی ہے اور لوگ دانتوں کی تکلیف سے نجات کے لیے بھاری رقوم بھی خرچ کرتے ہیں۔ مسوڑوں کی سوزش کے چند قدرتی ٹوٹکٹے بھی ہیں جو دانتوں کی تکلیف کا گھریلو علاج قرار دیے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں درج ذیل طریقے مسوڑوں کی تکلیف اور سوزش دور کرنے میں مدد گار ہوسکتے ہیں۔
پودینے کے پتوں کو پانی میں بھگوئیں اور کچھ دیر بعد اس پانی سے دانتوں کو دھو لیں
تل یا ناریل کا تیل دانتوں پر ملیں۔
لیموں جیسی اشیا جن میں وٹا من C کی مقدار زیادہ ہو کا بہ کثرت استعمال کریں
سبزیوں، پھلوں اور اناج کا زیادہ استعمال کریں
سرخ مرچوں کے پاؤڈور اور ٹوتھ پیسٹ کو ملا کردانتوں پر لگائیں
مسوڑوں کی تکلیف کی صورت میں لونگ کا پاؤڈر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے