شنبه 16/نوامبر/2024

پیاز کا چھلکا فواید کا بے بہا خزانہ

جمعرات 16-فروری-2017

انسانی صحت کے لیے پیاز کے فواید تو سبھی جانتے ہیں مگر شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ پیاز کا چھلکا خود پیاز سے بھی زیادہ مفید، کئی مہلک امراض سے بچاؤ اور جسمانی صحت کے لیے مفید نسخہ کیمیا ہے۔

عام طورپر ہم پیاز کا چھلکا اتار کر پھینک دیتے ہیں مگر یقین کیجیے بے پناہ فواید کا یہ مرکب پھینک کرہم بڑی غلطی کا ارتکاب کرتے ہیں۔

صحت پرمعلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’Go healthy food‘ کی رپورٹ کے مطابق پیاز کا چھلکا بے بہا فوائد کا خزانہ ہے۔ پیاز کے چھلکے کے استعمال کا سب سے بڑا فائدہ antioxidants یعنی عمل تکسید کو روکنا ہے۔

کئی دوسرے فواید میں پیاز کے چھلے سے مزاج کو تازہ رکھنے، مضر صحت مائیکروبائیٹ کو اپنے اثرات پھیلانے سے روکنے، فشار خون  میں توازن قائم کرنے اور شریانوں کی بندش کو کھولنے میں مدد دیتے ہیں۔

پیاز کا چھلکا فائبر اور فینولہ جیسے مرکبات سے بھرپور پیاز کا چھلکا بند شریانوں کے لیے اکسیر سے کم نہیں۔

پیاز کا چھلکا نظام انہضام کو بہتر بناتا، سرطان کی بیماریوں، زیابیطس کی روک تھام میں مدد دیتا معدے میں پیدا ہونے والی تبخیر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

طریقہ استعمال

قارئین یقینا پیاز کے چھلکے کے طریقہ استعمال کے بارے میں  سوچ رہے ہوں گے، تو لیجیے اس کا استعمال بھی زیادہ پیچیدہ اور مشکل نہیں۔

کسی بھی قسم کے سوپ یا چٹنی میں پیاز کے چھلکے ملائیں اور انہیں کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ چھلکا اچھی طرح اس میں مل جائے۔

آپ پانی میں ملا پراسے پی سکتے ہیں۔

پیاز کےچھلکے کا ایک طریقہ اس کی چائے بھی ہے۔ کچھ دیر کے لیے گرم پانی میں ڈالیں،  اس کے بعد اسے نوش کرلیں۔

مختصر لنک:

کاپی