شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 15523 ہوگئی:وزارت صحت

پیر 4-دسمبر-2023

 

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت  نے اتوار کے روز اعلان کیا ہےکہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی بمباری سے 152523 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔وزارت صحت کے اس اعلان کے مطابق غزہ کے ان شہداء میں 70 فیصد تعداد خواتین اوربچوں کی ہے۔

 

ترجمان وزارت صحتاشرف القدرۃ نے اپنے بیان میں زخمیوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے ابتک صرف غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41316 ہوچکی ہے۔

 

اسرائیل کے غزہپر یہ حملے فضائی بمباری کے علاوہ ٹینکوں اور سنائپرز کی مدد سے بھی جاری ہیں۔

 

اسرائیلی قابضفوج نے غزہ کی پٹی میں ایک روز کے دوران 50 رہائشی عمارتوں کو بمباری کرکے انہیں تباہ کیا جس کے نتیجے میںسیکڑوں شہری شہید اور بڑی تعداد میں مکانوں کے ملبے تل دب گئے۔

 

صرف پچھلے چندگھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 316 شہید اور 664 زخمیفلسطینیوں کو ملبے سے نکالا جاسکا ہے۔ جبکہ بہت سارے لوگ زخمی حالت میں ملبے کے نیچےہیں۔

 

ایک ہفتہ پر پھیلیجنگ بندی جو قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں سے عمل میں آئی تھی جس کے نتیجے میں 80اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے ممکن ہوئی تھی لیکن جنگبندی میں وقفہ ختم ہونے کے بعد اسرائیل کی طرف سے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کی جاچکیہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی