ہرشخص رات کو پرسکون اور میٹھی نیند سونا چاہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چند چیزوں کے رات کو کھانے سے پرہیز سے آپ رات کو سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔
صحت پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ‘Bodbulding‘ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے کم سے کم ایک گھنٹہ قبل اپنا موبائل فون بند کردیں۔
اس کے علاوہ درج ذیل چیزوں کے استعمال سے پرہیز کریں۔
دودھ
بلا شبہ دودھ میں پروٹین اور کیشلیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے مگر سونے سے قبل ایک گلاس دودھ آپ کے نظام انہضام میں مسائل کا موجب بن سکتا ہے۔
فتیری روٹی
فتیری اشیاء کاربوہائیڈریٹ سے مالا مال ہوتی ہیں مگر سونے سے قبل آپ ایسی اشیاء کا صرف 400 کلو ریز تک استعمال کریں۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ میں شوگر کے ساتھ ساتھ کافین کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے مناسب ہے کہ سونے سے قبل چاکلیٹ کا استعمال نہ کیا جائے۔
پیزا
سونے سے قبل پیزا کھانے کے بہت زیادہ نقصانات بتائے جاتے ہیں۔ پیزے میں کیلوریز کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے۔ کاربو ہائیڈریٹ اور بھوک لگانے والی چربی پائی جاتی ہے۔ معدے میں زیادہ دیر ترک پیزے کے اجزاء کے باقی رہنے سے نیند میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔
مرچیں
مرچیں معدے میں جلن پیدا کرسکتی ہیں۔ اس لیے سونے سے قبل ان کا استعمال بھی نقصان دہ ہے۔
پھلوں کا جوس
مالٹے، گریپ فروٹ، اور جنگی توت کے جوس معدے میں جلن کا موجب بن سکتےہیں۔ اس کے علاوہ ان میں شکر کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے جو پرسکون نیند میں مخل ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اجوائن، چینی کھانے اور زیادہ گوشت کا استعمال بھی نیند کے لیے نقصان دہ ہے۔