اسرائیل کی ملٹری پولیس اور فوج کی انویسٹی گیشن یونٹ نے دھوکہ دہی اور کرپشن کے الزامات میں ایک بریگیڈیئر اور سپاہی کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ملٹری پراسیکیوٹر نے فوج کے ایک سینیر افسر اور ایک سپاہی کے خلاف بدعنوانی، دھوکہ دہی اور دیگر الزامات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ فوجی افسر اور اہلکار دونوں پر رشوت وصول کرنے اور کرپشن کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ ایک فوجی افسر اور ایک اہلکار کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تاہم فوجی عدالت نے ملزمان کی تفصیلات شائع کرنے سے منع کیا ہے۔