اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی میںگھسنے والی کی 10 گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کر دیا اور صفر رینج سے متعدد فوجیوںکو ہلاک کر دیا۔
غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کا آج 59 واں دن ہے جس میں فلسطینی مجاھدین نے دشمن فوج کے ٹھکانوں اوریہودی بستیوں پر راکٹ فائر کیے۔
القسام بریگیڈزنے ایک بیان میں کہا کہ اس کے مجاہدین نے الشیخرضوان کے علاقے میں صفر کے فاصلے سے دشمن کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور خود بہحفاظت اپنے ٹھکانوں کی طرف لوٹ گئے۔
ایک اور رپورٹ میںالقسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین آج صبح سے "ال یاسین105” گرنیڈ کے ذریعے مشرقی غزہ کے محور میں 5 صہیونی ٹینکوں اور کیریئرگاڑیوںکو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
اس نے 114 ملی میٹرشارٹ رینج "رجوم” راکٹ سسٹم کے ساتھ کیبوتیز "نیریم” پر حملہ کیا اور "ماجین” بستی کے مشرق میںدشمن کے مراکز پر راکٹوں سے بمباری کا بھی اعلان کیا۔
قابض فوج نے آج،پیر کو اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کے تین فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میںمارے گئے اور شدید زخمی ہوا۔