جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں بچوں کی اموات میں غیرمعمولی اضافہ: یونیسیف

پیر 4-دسمبر-2023

اقوام متحدہ کےادارہبرائے اطفال ’یونیسیف‘ کے ترجمان جیمز ایلڈر نے نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعدسے اب تک کی اسرائیلی بدترین بمباری اس وقت جنوبی غزہ کی پٹی میں ہو رہی ہے جس سےبچوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

 

جیمز ایلڈرنے سوشلمیڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر تنظیم کے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ”جنگ کی بدترین بمباری اس وقت جنوبی غزہ کی پٹی میں ہو رہی ہے اور ہم بچوں کابہت بھاری نقصان دیکھ رہے ہیں اور بچوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں‘‘۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ہمارے پاس غزہ کے بچوں اور اپنے اجتماعی ضمیر کو بچانے کے لیے ایکآخری وارننگ ہے۔”

 

کل اتوار کو سی ایناین کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایلڈرز نے غزہ کی پٹی کے ایک ہسپتال میں فلسطینیخاندانوں اور بچوں کے حوالے سے موجودہ صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباًچکرا کر رہ گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ”لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کہاں جانا ہے، وہ تقریباً چکرارہے ہیں”۔

 

ایلڈر نے نشاندہیکی کہ "لوگوں کو پوائنٹ A سےپوائنٹ B کی طرف جانے کوکہا جاتا ہے اور صورتحال کو شطرنج کے کھیل سے ملتا جلتا قرار دیا تاہم اس میں ہرطرف موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں۔

 

اسرائیل نے گذشتہ7 اکتوبر سے قابض فوج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں ابتک 62 ہزار سے زائد افراد شہید، لاپتہ اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 70 فیصد سےزائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ لاکھوں ہاؤسنگ یونٹس تباہ ہوچکے ہیں اور 20 لاکھ سےزیادہ لوگوں کو جبری طور پربے گھر کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی