جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی انتطامیہ نے فلسطینی سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرا دیا

اتوار 19-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے سلوان میں ایک مقامی فلسطینی خاندان قراعین سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سلوان فالو اپ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز قابض صہیونی بلدیہ کے حکام نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سلوان ٹاؤن میں  قراعین نامی شہری کے مکان کا محاصرہ کیا اور مکان کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے مکان مسمار کریں ورنہ مکان مسمار نہ کرنے پر انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ اس مکان میں ایک خاتون رہائش پذیر تھی جو حال ہی میں وفات پاگئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے، اس لیے اسے فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔

قدس پریس کے مطابق قراعین خاندان کا 60 میٹر پربنا تھا سے اسرائیلی بلدیہ نے ایک سابقہ نوٹس میں بھی غیرقانونی قرار دے کر اس کی مسماری کا حکم دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی